لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹا ئون پلاننگ ونگ کا غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری۔کینال روڈ، ڈیفنس روڈ، رائے ونڈ روڈ اور جوہر ٹا ئون میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 72 املاک سربمہر کر دی گئیں۔کینال روڈ، ڈیفنس روڈ اور رائے ونڈ روڈ پر غیر قانونی کمرشل استعمال اور فیس کی عدم ادائیگی پر 30 املاک سیل کی گئیں۔ ریکوری آپریشن کے دوران جوہر ٹا ئون میں مزید 42 عمارتیں بند کر دی گئیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ریسٹورنٹ، معروف سٹورز، ورکشاپس، کلینک، فوڈ پوائنٹس، آٹو ورکشاپس، جوس کارنر، میٹ شاپ، الیکٹرانکس شاپس، دفاتر اور دیگر عمارتیں شامل ہیں۔