مقدمہ قتل کا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی نور محمد کی عدالت سے سابق ضلع کونسل آفیسر ملک اشفاق احمد لنگڑیال کے مقدمہ قتل کا ملزم سرفراز احمد عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہو گیا۔ اس قتل کیس کے دیگر دو ملزم مظہر اقبال اور عنصر اقبال بھی ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔ 30 اگست کی رات کو چک نمبر 84 بارہ ایل میں مقدمہ بازی کی رنجش پر اپنے ڈیرہ پر بیٹھے ہوئے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن سر جن کے بڑے بھائی ملک اشفاق لنگڑیال کو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزم سرفراز احمد کے ایماء پر قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مقتول کے بیٹے سمیر فضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔