لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے2 ارب روپے جاری کر دئیے،پہلے مرحلے میں حساس اضلاع کیلئے بلٹ پروف ،ڈبل کیبن،آرمرڈ وہیکلز،ہائی روف گاڑیاں خریدی جائیں گی،اگلے مرحلے میں بی کیٹیگری اضلاع کے لیے گاڑیوں کی خریداری ہوگی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے مزید بجٹ جاری ہوگا۔سی سی ڈی دفاتر اور تھانوں کی تعمیر کے لیے سروے کاعمل بھی شروع ہوگیا ہے، لاہور، شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے رپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے 40 دفاتر، 38 پولیس اسٹیشنز،6 رہائشی عمارتوں کی ڈیمانڈ کی ہے، دفاتر،تھانوں،کیمپ آفسز کے لیے11ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،سروے مکمل ہونے پر فنڈز کی منظوری اور اجرا ء کا عمل شروع ہوگا۔