ملک میں معاشی استحکام آگیا، عوام ٹیکس بھریں گے تو ترقی ہوگی ،آئندہ سال مستحکم بجٹ ہوگا ‘پرائیویٹ سیکٹرکو آگے لے جانا ہے تو ٹیکسز اور دیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا
امریکہ میں ابھی مختلف شعبوں میں معاہدے کئے گئے، یہ سرمایہ کاری بہت اہم ہے، یہ اب امداد نہیں ہے بلکہ تجارت کی جارہی ہے:محمد اورنگزیب کا پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب
پشاور(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے سیلابوں سے متعلق فیصلہ کیا ہے فوری طور پر امداد نہیں مانگیں گے اور کوشش ہے کہ اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں، ملک میں معاشی استحکام آگیا،ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، عوام ٹیکس بھریں گے تو ترقی ہوگی۔پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے دیا جائیگا اور یہ بجٹ مستحکم بجٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے بل بوتے پر ترقی کرنے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔کسی بھی ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے، حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، ریگولیٹری میٹریل کی قیمتوں کو کم کیا تاکہ انڈسٹریز چل سکیں، پرائیویٹ سیکٹرکو آگے لے جانا ہے تو ٹیکسز اور دیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا تاکہ لوگوں کا اعتماد معیشت پرقائم ہو۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے دورے کیے، ہم نے صرف چین میں 24 معاہدے کیے، امریکا میں ابھی مختلف شعبوں میں معاہدے کیے گئے، یہ سرمایہ کاری بہت اہم ہے، یہ اب امداد نہیں ہے بلکہ تجارت کی جارہی ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی اور اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج کو دیکھنا ہوگا،