بانی جن کو ملاقات کیلئے بلائیں ان کے علاوہ کسی کو ملاقات کیلئے جیل جانا ہی نہیں جانا چاہیے
یہ سارا کھیل میڈیا میں خبر بنانے کیلئے ہورہا ہے،سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کریں
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن وامان کی صورتحال ریاست کی بقا اور پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے،سیاسی جماعتوں کو سیاسی لڑائی کو سکیورٹی معاملات سے نتھی نہیں کرنا چاہیئے،خیبرپختونخوا اورربلوچستان میں جو دہشتگرد کاروائیاں کررہے ہیں، ان کو را کی حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے، سیاسی اونرشپ یہ ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم کی آواز آرمی چیف اور سکیورٹی فورسز جیسی ہونی چاہیئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا چاہیئے، بانی جن کو ملاقات کیلئے بلائیں ان کے علاوہ کسی کو ملاقات کیلئے جیل جانا ہی نہیں جانا چاہیئے۔سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی کیلئے معتبر ہیں وہ جن بندوں کو کہیں وہ ملاقات کیلئے جائیں۔ یہ سارا کھیل میڈیا میں خبر بنانے کیلئے ہورہا ہے