پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے‘ منظور نہیں کئے تھے:ایازصادق

یہ  پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے
 ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں،قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا
اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے  پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے وہ بھی منظور نہیں  کئے تھے۔ ایک انٹرویو میں  انہوںنے کہا  پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے ایم این اے ہونے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے