نولکھا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 10 گرفتار

 ملزمان سے 45 ہزار روپے سے زائد دائو پر لگی نقدی، تاش اور موبائل فون برآمد 
 لاہور (کرائم رپورٹر) نولکھا پولیس نے تاش پر سٹے بازی کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے دائو پر لگی 45 ہزار روپے سے زائد نقدی، تاش کے پتے اور موبائل فون برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نولکھا کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ گرفتار ملزمان میں سیف، علیم، نعمان، کرامت اور شبیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔