ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی طلب نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے

ورلڈ کپ 2027: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی طلب نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے

جوہانسبرگ: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے گروپ میچ کے لیے شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے، جہاں ٹکٹوں کے حصول کے لیے اب تک تقریباً 84 لاکھ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

منتظمین کے مطابق دونوں روایتی حریف 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ اس اہم مقابلے کے لیے دنیا بھر سے کرکٹ شائقین نے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی میں حصہ لیا ہے۔ورلڈکپ کے فائنل کے ٹکٹوں کے لیے بھی شائقین کی دلچسپی نمایاں ہے، اور اسی وانڈرز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل کے لیے تقریباً 80 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کے لیے 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جبکہ درخواستوں کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا 14 ٹیموں کا یہ عالمی ایونٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔