ٹی20 ورلڈکپمیں پاکستان اور بھارت کے ہائی پروفائل مقابلے نے فضائی کرایوں کو بھی آسمان پر پہنچا دیا۔
روایتی حریفوں کے درمیان میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کو سری لنکا کے شہر Colombo جانے کے لیے کئی گنا زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض روٹس پر ایئر ٹکٹ کی قیمت میں 7 ہزار سے لے کر 25 ہزار بھارتی روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جو ٹکٹ پہلے تقریباً 7 ہزار روپے میں دستیاب تھی، وہ اب 42 ہزار روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔15 فروری کو R. Premadasa Stadium میں شیڈول میچ کی تاریخ قریب آتے ہی دہلی، ممبئی اور چنئی سمیت مختلف بھارتی شہروں سے کولمبو جانے والی پروازوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چنئی سے کولمبو کا فضائی سفر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل ہے، تاہم بڑھتی ہوئی طلب کے باعث کم لاگت ایئرلائنز کے کرایے بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اکانومی کلاس کے بعض ٹکٹ 7 ہزار سے بڑھ کر 20 سے 25 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ کچھ پروازوں کے کرایے 42 ہزار روپے تک ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ میچ کے روز قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان سے بھی سیکڑوں کرکٹ شائقین اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے سری لنکا روانہ ہو رہے ہیں۔