علی ظفر کی نئی ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی نئی ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی نئی ویب سیریز ’’گینگ آف خراسان‘‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے، جس کے سامنے آنے کے بعد شائقین میں اس سیریز کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

ویب سیریز میں علی ظفر ایک منفرد کردار ’’بوستان خان‘‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اس سیریز میں ان کے ساتھ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے کئی معروف فنکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جن میں فیروز خان، انس علی، حمائمہ ملک اور آئمہ بیگ شامل ہیں۔اس کے علاوہ سونیا حسین، سید جبران اور فرحان اللہ سمیت دیگر فنکار بھی ’’گینگ آف خراسان‘‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ویب سیریز کی ہدایت کاری حمزہ انصاری نے کی ہے، جبکہ اس کے پروڈیوسر عامر چوٹانی ہیں۔ معروف فنکاروں کی بڑی تعداد اور علی ظفر کے نئے کردار کے باعث یہ ویب سیریز شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔