اسلام آباد (آن لائن) انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع، حکومت نے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے اپنے نمائندوں کے نام طلب کر لیے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کے لیے پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم کے چیف وہپ امین الحق کو الگ الگ خطوط ارسال کر دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں جماعتوں کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کے تناسب سے ارکان شامل کیے جائیں گے، جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کے 9، پیپلز پارٹی کے 5 جبکہ ایم کیو ایم کا ایک رکن کمیٹی کا حصہ ہوگا