سسرکی بہو سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے علاقہ حویلی لکھامیں سسر نے مبینہ طور پر بہو کا زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ڈی پی او راشد ہدایت کے نوٹس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم محمد احمد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حویلی لکھا کے گا ئوں کوٹ شوکت سلطان میں محمد احمد نامی شخص پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی بہو سے زیادتی کرتارہا ہے جس پرمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے اگر ملزم دوران تفتیش گنہگار پایا گیا تو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔