لاہور میں فضائی آلودگی نے شہری زندگی اور تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر دیا

لاہور میں فضائی آلودگی نے شہری زندگی اور تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر دیا

لاہور کی فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے اور یہ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 471 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ آلودگی سول سیکرٹریٹ میں 804، سی سی آرپی آفس میں 758، ساندہ روڈ پر 745، گلبرگ جی تھری میں 603، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 596، راوی روڈ پر 591 اور شادمان میں 585 ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی آلودگی تعلیمی سرگرمیوں پر کیا اثرات ڈالتی ہے اور سموگ سے بچاؤ کے لئے کون سے اقدامات کیے جائیں گے۔ ماضی میں آلودگی کے سبب سکول اور کالجز کی بندش جیسے فیصلے بھی کیے جا چکے ہیں۔