سہیل آفریدی ان ویڈیوز کو اپنے ساتھ ہر وقت موجود بیرسٹرز کو دکھائیں اور ان سے مشورہ کریں
،وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مزید ویڈیوز بھی ہمارے پاس ہیں، جو ہم بعد میں دکھائیں گے، گفتگو
نوشہرہ (آئی این پی )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور اختیار ولی خان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ایک نئی ویڈیو منظرِ عام پر لے آئے، جس پر انھوں نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلوائیوں کی قیادت کی اور ریاستی اداروں پر حملے کرائے۔نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پہلے ہی دن واضح کر دیا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور اب ان کی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آچکی ہیں۔اختیار ولی خان نے کہا کہ سہیل آفریدی ان ویڈیوز کو اپنے ساتھ ہر وقت موجود بیرسٹرز کو دکھائیں اور ان سے مشورہ کریں