بنوں امن کمیٹی نے طالبان کمانڈر کے والد اور بھتیجے کو یرغمال بنا لیا

عمائدین ،شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات , تاکہ پولیس اہلکار کو بازیاب کرایا جا سکے
بنوں(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک پولیس اہلکار کے اغوا کے واقعے کے بعد مقامی امن کمیٹی طالبان کے ایک کمانڈر کے والد اور بھتیجے کو اغوا کر کے ساتھ لے آئے ہیں۔اور اب مقامی عمائدین ،شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ پولیس اہلکار کو بازیاب کرایا جا سکے۔یہ واقعہ بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا ۔بنوں کے ضلعی پولیس افسر سلیم عباس کلاچی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی سطح پر عمائدین اور امن پسند لوگوں نے امن کمیٹیاں قائم کی ہیں تاکہ اپنے علاقے اور لوگوں کی حفاظت کر سکیں۔انھوں نے بتایا کہ تھانہ ہوید کے حدود میں قائم کمیٹی نے ایک پولیس اہلکار کے اغوا کے واقعے کے بعد ایک عسکریت پسند طالبان کمانڈر کے والد اور بھتیجے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی قبائلی روایات کے مطابق کی گئی ہے تاکہ علاقے میں پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکا جا سکے