زلمی کے ہاتھوں یونائیٹڈ کو شکست

 ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
لاہور( سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔زلمی کی جانب سے معاذ صداقت 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔محمد حارث 13، مچل اوون 6 اور صائم ایوب 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔میکس برائنٹ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، بین ڈوارشوئس، رائلے میریڈتھ اور کائل مائرز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کیے۔یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈوارشوئس 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔کائل مائرز 18، کپتان شاداب خان 15، کولن منرو 11، عماد وسیم 10، اعظم خان 8، سلمان آغا 4، نسیم شاہ 1 اور سعد مسعود 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔زلمی کی جانب سے محمد علی نے 3 جبکہ لیوک ووڈ، حسین طلعت، الزاری جوزف، احمد دانیال اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔