72گھنٹے،140 ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ نے 47 ریکارڈ یافتہ، 50 عادی مجرمان کو حراست میں لیا، 16 عدالتی مفروربھی پکڑے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق 72گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں اور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کا کہنا تھا کہ 27اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 140 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں،ڈولفن سکواڈ نے 47 ریکارڈ یافتہ، 50 عادی مجرمان کو حراست میں لیا،مختلف زیر سماعت مقدمات میں 16 عدالتی مفروربھی گرفتار کئے گئے۔