کسانوں کو ویئر ہا ئوسز میں گندم رکھنے کیلئے 4 ماہ کا کرایہ حکومت اداکریگی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں گندم کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ای ڈبلیو آر سسٹم کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،اس سلسلے میں سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی سے پرائیویٹ بینکوں کے نمائندگان نے ملاقات کی،اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول نے کہا ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت بینکوں کے ذریعے کاشتکاروں کو جمع شدہ گندم کی قیمت کے 70 فیصد تک فوری ادائیگی کی جائے گی، کسانوں کو ویئر ہا ئوسز میں گندم رکھنے کیلئے 4 ماہ تک کا مکمل کرایہ اور مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی، ڈیجیٹل نظام کے تحت گندم سٹوریج سے ای مارکیٹ کے راستے کھلیں گے، خصوصی پورٹل کے ذریعے ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت مفت گندم سٹوریج کی سہولت سے استفادہ کیا جائے گا۔