بھارتی فضائیہ میں30برس میں 150پائلٹس ہلاک ہوگئے

  نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی فضائیہ کو30برسوں میں 550سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150سے زائد پائلٹس ہلاک ہوگئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ میں مسلسل پیش آنے والے حادثات اس کے ناقص حفاظتی معیار اور غیر پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریوں کی واضح مثال ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ میں روزمرہ کے حادثات میں ہلاک ہونے والے پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30گنا زیادہ ہے۔ ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں، تکنیکی خرابیاں، حادثات اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔