اسرائیل نے علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا: رپورٹ

اسرائیل نے علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا: رپورٹ

برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق  شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای  کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران میں نصب ٹریفک کیمروں تک خفیہ رسائی حاصل کی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کے تحت کئی سال تک کیمروں کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل ہوتی رہیں، اور پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی۔ جدید الگورتھمز کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کی روزمرہ زندگی، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہیں اور آنے جانے کے راستوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔مزید دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل اور CIA کو خامنہ ای کی ملاقاتوں کے اوقات اور شرکاء کے بارے میں پیشگی معلومات حاصل تھیں۔ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے، جس سے حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔ تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے اس دعوے پر باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔