ویب ڈیسک: 24 گھنٹوں کے دوران 240 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں ایک شخص جاں بحق اور 306 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات میں سے 123 افراد کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 180 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے، جس کے نتیجے میں سڑکوں پر حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کریں تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کی جا سکے۔