255ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1268ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 619افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔836معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 801ڈرائیوز،73کم عمرڈرائیور، 495مسافراور167پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ255ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت311متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان80حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد77حادثات میں 94متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1463متاثرین میں 1229مرد اور234خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 339افراد کی اوسط عمر18سال سے کم726افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ400زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1154موٹرسائیکلز،89آٹورکشے،163کاریں،26وین،12مسافر بسیں،26ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔