ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد وسیم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم محمد وسیم کے خلاف 2016 میں قتل کا مقدمہ تھانہ گوجرہ سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے نتیجے میں انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے باہمی تعاون سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی بی انٹرپول جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور 24 گھنٹے دنیا بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے تاکہ ایسے مطلوب ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔