بیروت(آئی این پی )لبنان کے حکام نے ترکیہ سے آنے والے ایک مسافر سے 25 لاکھ ڈالر نقدی برآمد کر لی۔ وزارت خزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضبط شدہ رقم اور زیر حراست شخص کو جنرل سکیورٹی کے تحقیقاتی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔ برطانوی خبر رساںادارے کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق کہ یہ رقم ممکنہ طور پر حزب اللہ کے لیے بھیجی جا رہی تھی۔ ان میں سے ایک ذریعے نے بتایا کہ لبنان میں اس طرح کی رقم ضبط ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ تاہم حزب اللہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی فوری تبصرہ سامنے نہیں آیا۔