سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفان، 4 افراد جاں بحق، 60 زخمی

موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کے تار سڑک پر گر گئے‘ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 5جون تک آندھی اور بارش کا امکان
لاہور‘کراچی (آئی این پی) سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کا طوفان، گھوٹکی اور کشمور میں مختلف حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔راجن پور میں درخت، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن میں بھی طوفان کے باعث ہٹس کی چھتیں اڑگئیں۔ سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔طوفان کے باعث بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن تاریں موٹر وے ایم فائیو پر گرنے سے ٹریفک متاثر رہی۔ پولیس اور میپکو عملے نے ٹرانسمیشن لائن کو ہٹا کر ٹریفک بحال کی۔مظفرگڑھ علی پورمیں آندھی کے باعث 20 سے زائد گھروں کو آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث کئی جانور بھی جل گئے۔شدید آندھی اور طوفانی ہواں کے باعث موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساتھ بانڈ اور نارتھ بانڈ کے قریب ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں سڑک پر گر گئیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں  5 جون تک  بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق   مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔پنجاب میں چند مقامات پر موسلاھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔