کوچ اور کپتان کی سپورٹ سے اچھی پرفارمنس دی: محمد حارث

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے درمیان دلچسپ گفتگو سامنے آئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر سے گفتگو میں سلمان علی  آغا نے کہا کہ محمد حارث کو مسٹر گوگل کہا جاتا ہے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے انہوں نے پہلی بار دماغ کا استعمال کیا ہے۔محمد حارث نے گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں سنچری اسکور کی تھی، نے کہا کہ گراونڈ میں جاکر بیٹنگ کا پلان سمپل اور کلیئر تھا، جس کی وجہ سے اچھی پرفارمنس سامنے آئی۔سلمان علی آغا نے وکٹ کیپر بیٹر سے استفسار کیا کہ 20 اوور وکٹ کیپنگ کے فوری بعد بیٹنگ کیلیے جانا کتنا مشکل تھا؟اس پر محمد حارث نے جواب دیا کہ وکٹ کیپنگ کا فائدہ ہوتا ہے کیپر پچ کا اندازہ کرلیتا ہے، کوچ اور کپتان کی سپورٹ سے اچھی پرفارمنس دی۔اس پر ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے جواب دیا کہ سیریز میں نتائج نہیں دیکھتا، یہ دیکھتا ہوں ہم سیریز کس طرح کھیلے ہیں، اس ہی طرح کھیلتے رہے تو کسی بھی بڑی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شائقین نے گراونڈ کا رخ کیا خوشی ہوئی، کہا جارہا تھا شائقین ناراض ہیں گراونڈ نہیں آئیں گے، اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں گے شائقین آئیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔