برطانوی یوٹیوبر کو کھوئے ہوئے ائیرپوڈز پاکستان میں مل گئے

لندن(آئی این پی )برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز نے ایک سال قبل دبئی کے ہوٹل سے چوری ہونے والے اپنے ایئرپوڈز کا کھوج لگا لیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  ایپل کی Find My ایپ کے ذریعے ٹریکنگ کرتے ہوئے مائلز کو معلوم ہوا کہ ان کے Air Pods Pro اس وقت جہلم، پاکستان کے سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ کے قریب موجود ہیں۔حالیہ سرگرمی کی اطلاع نے انہیں حیرت میں ڈال دیا، اور اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ میں اگلے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں، ایک پولیس افسر کے ساتھ ایئرپوڈز کی بازیابی کا مشن انجام دوں گا، اور سب کچھ وڈیو میں ریکارڈ کروں گا۔