عید الاضحی کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی:لیسکو

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو نے عید الاضحی کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔لیسکو نے متعلقہ حکام کو عید کے دنوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانیکی ہدایات کی ہے،عید کیدنوں میں لائن اسٹاف اورشکایت سینٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔لیسکو حکام کے مطابق عید کے دنوں میں اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیزکا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے،ہیٹ ویو کی صورت میں بھی اسٹاف اسٹینڈ بائی ہوگا۔