اسلام آباد (آئی این پی )آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ دو روز میں شروع ہو نے کا امکان ہے ۔ حکومتی ذرائع کے حوالے میڈیارپورٹ کے مطابق بجٹ اہداف، محصولات، سبسڈی، دفاعی اخراجات اور توانائی اصلاحات جیسے اہم امور پر بات چیت کا عمل جاری ہے