ساہیوال :نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کے نواحی گا ئوں 90/9-Lسے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی۔ جہاں سے لاوارث قراردیکر تدفین کیلئے لاش کو ایدھی سنٹرکے حوالے کردیاگیا، جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاش ناقابل شناخت اور تین چار روزپرانی لگتی تھی۔