نجی فیول ریٹیل کمپنی نائرا انرجی نے قیمتیں کر دیں‘دوسری کمپنیاں تیل پہلی قیمت پر بیچ رہی ہیں
نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں نجی فیول ریٹیل کمپنی نائرا انرجی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا تاہم سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی الحال قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائرا انرجی نے اپنے ملک گیر نیٹ ورک پر پٹرول 5 روپے فی لٹر اور ڈیزل 3 روپے فی لٹر سستا کر دیا ہے۔کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اس کے 7 ہزار سے زائد فیول اسٹیشنز پر ہو چکا ہے