حج انتظامات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے اقدامات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )وزارت مذہبی امور کے آن لائن حج پورٹل کے ذریعے 10 روز میں ایک لاکھ 78 ہزار حج درخواستوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ۔وزارت کے ترجمان کے مطابق موجودہ حکومت کے وژن کے تحت حج انتظامات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے اقدامات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، آن لائن حج پورٹل اور موبائل ایپ پاک حج کے ذریعے عازمین حج کو گھر بیٹھے آسان، شفاف اور تیز رفتار رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔