صدر سپریم کورٹ بار کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن)میاں محمد رؤف عطاء صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام آدمی کی پریشانی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔جاری اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ صدر بار نے کہا کہ پہلے ہی وفاقی بجٹ عام آدمی کو مہنگائی سے کسی بھی قسم کا ریلیف اور سہولت دینے میں مکمل ناکام رہا اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ عام آدمی کی قوت خرید میں مزید کمی کا باعث بنے گا اور ان کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دے گا۔ صدر بار نے حکومت سے فی الفور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔