19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں :بیرسٹر گوہر

 تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے:چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو
 اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے میں 19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان کو کوئی بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا۔پارلیمنٹ ہائوس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کرچکی ہے، ہم  حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، سب جماعتیں مل جل کر عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں