خوشاب:پتنگ بازی کرتانوجوان چھت سے گر کر زخمی

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا
خوشاب (خصوصی رپورٹ)محلہ قاسم پورہ خوشاب میں پتنگ بازی کے دوران ایک نوجوان مکان کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان پتنگ کی ڈور کھینچتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور چھت سے نیچے گر گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ اہل علاقہ نے پتنگ بازی پر پابندی کے مئوثر نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔