بھارتی سمگلرز کو امریکی عدالت نے سزا سنا دی

واشنگٹن(آئی این پی )  انسانی اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک میں ملوث بھارتی شہری شیوم لنو کو امریکی عدالت کی جانب سے سزا سنا دی گئی ہے۔ امریکی  محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم درجنوں افراد کو غیرقانونی طور پر امریکا داخل کرانے میں ملوث رہا اور گزشتہ برس کئی غیرقانونی آپریشنز کا حصہ تھا۔حکام کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ حالیہ برسوں میں بھارتی شہریوں کی جانب سے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی شہری امریکا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کے دوران گرفتار
 ہوئے