وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کیلئے 300 سائیکلیں فراہم

سکولوں میں اس کی عملی مینجمنٹ اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سپرد ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سائیکلنگ کے فروغ کیلئے طلبا و طالبات  کیلئے  300 سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ کے اقدام کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور ماحول دوست سفری ذرائع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔منصوبے کی نگرانی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کرے گا جبکہ سرکاری اسکولوں میں اس کی عملی مینجمنٹ اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سپرد ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ کا اقدام طلبہ کی جسمانی صحت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور طلبہ کا کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی طرف رجحان بھی بڑھائے گا۔