159 جدید نائٹ ویڑن ڈرونز حاصل کیے جائیں گے، ان ڈرونز کے ذریعے پنجاب بھر میں کرائم ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرون اسکواڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد مختلف معاملات میں انفورسمنٹ اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر جدید ڈرونز خریدے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے لیے 20 جدید نائٹ ویڑن کیمروں سے لیس ڈرونز خریدے جائیں گے، جبکہ صوبہ بھر کے لیے مجموعی طور پر 159 جدید نائٹ ویڑن ڈرونز حاصل کیے جائیں گے۔ ان میں سے 98 ڈرونز مختلف تحصیلوں اور 41 ڈرونز اضلاع کے لیے مختص کیے جائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق ان ڈرونز کے ذریعے پنجاب بھر میں کرائم ہاٹ اسپاٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کی نشاندہی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے بھی ڈرونز کو بروئے کار لایا جائے گا