کراچی (آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں سونے اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپور ٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا کافی نیچے گیا اور اس کے نتیجے میں مقامی بازاروں میں بھی قیمتیں گھٹ رہی ہیں۔ ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں تین فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت قریب 47 ڈالر کی کمی سے 4,332 ڈالرز فی اونس تک آگئی ہے جس سے پاکستان سمیت کوریا، چین، جاپان اور سنگاپور جیسے ممالک میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا 3 فیصد تک کمی ریکارڈ ہوئی جس کی وجہ عالمی سپلائی میں نرمی اور سپلائی صورتحال میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں