تقریب میں شریک شرکا اور مہمانوں کی مکمل فہرست متعلقہ حکام کو جمع کرانا ہوگی
کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ یا اس نوعیت کی کسی بھی پرفارمنس پر مکمل پابندی ہو گی
پشاور(آئی این پی )ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے خواتین کالجز میں استقبالیہ، الوداعی تقریبات، اسپورٹس گالا اور دیگر ثقافتی پروگرامز کے انعقاد کے لیے سخت ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں، جن پر مستقبل میں سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔جاری مراسلے کے مطابق کسی بھی تقریب کے انعقاد سے قبل متعلقہ کالج انتظامیہ کو پیشگی منظوری لینا لازمی ہو گا، جس کے لئے ڈائریکٹر یا ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت حاصل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تقریب میں شریک شرکا اور مہمانوں کی مکمل فہرست بھی متعلقہ حکام کو جمع کرانا ہوگی۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ یا اس نوعیت کی کسی بھی پرفارمنس پر مکمل پابندی ہو گی