سبزیاں سستی، عوام کو ریلیف نہ مل سکا

مارکیٹ میں پیاز 65 کے بجائے 80،آلو 53 کی جگہ 70 روپے کلو تک فروخت،انڈوں کی قیمت 2 روپے درجن بڑھ گئی
لاہور ( کرائم رپورٹر )موسم بہتر ہونے سے مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ بھی مناسب حد تک آنے لگے۔موسمی سبزیاں 50 روپے کلو تک دستیاب رہیں تو سبز مصالحہ جات 80 سے 100 روپے تک کلو لیکن لہسن ادرک بدستور مہنگے رہے۔سبزیاں سستی ہونے کے باوجود مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی گئیں۔ برائلر گوشت 580 روپے کلو پر مستحکم جبکہ انڈے 2 روپے مہنگے ہونے سے 222 روپے درجن ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق 5روپے کمی سے پیاز کا سرکاری نرخ 80روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت ہوا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ بدستور65 روپے کلو رہا۔مارکیٹ میں 80 روپے کلو فروخت ہوا۔ا?لو کا سرکاری نرخ 2روپے کمی سے 53 روپے کلو مقرر کیا گیا۔مارکیٹ میں 70 روپے کلو فروخت کیا گیا۔لہسن کاسرکاری نرخ 605 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 700 روپے کلو تک رہا۔ادرک چائنہ نرخ 370 روپے کلو مقرر کیا گیا۔مارکیٹ میں 450 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ بند گوبھی ، پھول گوبھی، پالک اور ساگ 50 روپے کلو رہے۔اسی طرح شلجم 40،مولی40 ،گاجر 50 روے کلو تھی۔دکانداروں نے کہا قیمتوں میں کمی موسم کی وجہ سے ہے ،پنجاب کی مقامی فصل مارکیٹ میں موجود ہے