دکان سے 35لاکھ کا مکئی کابیج چوری

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)منڈی احمد آبادروڈپر ایگری شاپ کے تالے توڑکر ملزموں نے35لاکھ روپے مالیتی مکئی کا بیج چوری کرلیا ،پولیس نے موقع پرپہنچ کر شواہدحاصل کرلیے، ڈاکٹرصبح صادق مہار،میاں محمدعرفان پروکا،فرمان علی نوری سمیت مرکزی انجمن تاجران کے رہنمااورپیسٹی سائیڈزڈیلرزایسوسی ایشن کے عہدیداربھی موقع پر اکٹھے ہوگئے اور ہنگامی اجلاس میں واردات پراظہارتشویش کیا، جبکہ مال مسروقہ کی بازیابی اورچوروں کی گرفتاری کیلئے لائحہ عمل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔