پنجاب اسمبلی پہلی بارسی پی اے کی ایشیائی علاقائی کانفرنس کی میزبانی کرے گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی پہلی بار دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کی ایشیائی علاقائی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔لاہور میں سی پی اے کی علاقائی کانفرنس 6 سے8 فروری کو منعقد ہوگی، سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔شرکاء میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہوں گے ،کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہوگا ، پاکستان کا ثقافتی مرکز، اس تاریخی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔