نیتن یاہو نے ریٹائر جنرل کو آرمی چیف بنادیا

تل ابیب (آئی این پی)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کو روکنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سابق چیف آف سٹاف جنرل ہرزی حلوی کے مستعفی ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ میجر جنرل ایال ضمیر اسرائیلی فوج میں 28 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2018 سے 2021 تک ڈپٹی چیف آف سٹاف کے طور پر فرائض انجام دیے۔