سوشل میڈیا گروپس کے منتظمین کو غیر ملکی ممبرز کو ہٹانے کی ہدایات جاری نہیں کی گئیں:پی ٹی اے

اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کردی۔سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی اے نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا گروپس کے منتظمین کو غیر ملکی ممبرز کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع درست نہیں ہے اور اتھارٹی نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔