26شکاریوں کے چالان

لاہور ( کرائم رپورٹر) تیتر کے شکار کے پہلے دن فیلڈ کی موثر اور کڑی مانیٹرنگ کے پیش نظر وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 26شکاریوں کے چالان کرکے انہیں موقع پر ہی 8لاکھ جرمانہ کیاگیا۔ ترجمان محکمہ کے مطابق وائلڈلائف سٹاف راولپنڈی ریجن نے 14شکاریوں کاچالان کرکے 13کو موقع پر ہی 2لاکھ 56ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ ایک کیس پر کارروائی باقی ہے۔ چکوال میں 8شکاریوں کا چالان کرکے 4لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ جبکہ تلہ گنگ میں 4شکاریوں کا چالان کرکے ایک لاکھ 15ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے تمام کیس نمٹادئیے گئے۔