انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ایل پی جی کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ

جرمانہ 3ہزار سے بڑھا کر کم ا ز کم 10لاکھ اور زیادہ سے زیادہ  ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز
سزا 6ماہ سے 10سال تک  ناقابل ضمانت   ہوگی‘غیر معیاری سلنڈر فروخت کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا
اوگرا کے نئے قوانین کی سمری حتمی منظوری کیلئے حکومت کو بجھوادی گئی:عرفان کھوکھر‘چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن

 لاہور(کامرس رپورٹر)ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بیان میں کہا ہے اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت روکنے اور انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ایل پی جی کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سزائیں اورجرمانہ کئی گنا بڑھا دیا جائے گا۔ ایل پی جی کاروبار کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر پہلے صرف 3 ہزار روپے جرمانہ تھا۔اب کم سے کم 10 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ1کروڑ کرنے کی تجویز ہے جبکہ سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال اور یہ جرم ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دے دی۔ اب کوئی بھی ایل پی جی کا غیر معیاری سلنڈر یا آلات فروخت کرنے کا بھاری جرمانہ عائد ہوگا اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کے استعمال میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے بڑا فیصلہ کیا ہے ایل پی جی کے قوانین پر عمل نہ ہوا تو 10 سال قید کی سزا بھی ہوگی۔غیر معیاری سلنڈرز اور مکس گیس فروخت ہوئی تو کوئی بچ نہیں سکے گا۔انسانی جانوں کو بچانے کے لیے قوانین میں تبدیلی لا رہے ہیں۔اوگرا کے نئے قوانین کی سمری حتمی منظوری کے لئے حکومت کو بجھوادی گئی اور حتمی منظوری کے بعد اس طر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔