اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرپرسن پیمراامبرین خان کی غیرقانونی تعیناتی کے خلاف درخواست پرسماعت 5 اگست کوہوگی عدالت عالیہ نے جواب کے لیے وزارت اطلاعات کی جانب سے مہلت مانگنے پرسماعت ملتوی کی تھی ۔رٹ پٹیشن نمبر 2791/2026 جوکہ چیئرپرسن پیمرا کی غیر قانونی تعیناتی کے خلاف دائر کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ایم. ارباب طاہر سماعت کریں گے سابقہ سماعت کے دوران دوراں کابینہ ڈویژن کے ڈپٹی رجسٹرار نے عدالت میں واضح طور پر کہا تھاکہ کابینہ ڈویژن کا اس سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اس معاملے میں کابینہ ڈویژن کو بائی پاس کیا گیا تھا