یو وین ہونگ نے 25سالہ نوجوان سے شادی کی جو ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کرچکا ہے
بیجنگ(آئی این پی )چین میں ایک 55 سالہ امیر کاروباری خاتون یو وین ہونگ نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کرلی، جسے انہوں نے تحفے میں 5 کروڑ یوآن ( 2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے اثاثے بھی دئیے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے صرف 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام کا آغاز کیا تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں۔محنت اور لگن کے باعث انہوں نے کچھ عرصے بعد اپنا بیوٹی سیلون قائم کیا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں ایک کاروباری ادارے کی بنیاد رکھی، جس کے بعد وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر ابھریں اور اپنی بزنس سلطنت قائم کرنے میں کامیاب رہیں۔رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ نے 45 سال کی عمر میں ایک 25 سالہ ماڈل سے تعلق قائم کیا تھا، تاہم اب انہوں نے ایک اور 25 سالہ نوجوان سے شادی کی ہے، جو ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کرچکا ہے