جنگ کا اثر مہنگائی، روزگار اور خوراک کی فراہمی پر پڑ رہا ہے:عالمی بینک

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ ممالک کو فوری امداد فراہم کی جا سکے
واشنگٹن(آئی این پی )عالمی بینک کے اعلی عہدیدار نے ایران پر جنگ کے اثرات سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی  ادارے کا کہنا ہے کہ جنگ کا اثر مہنگائی، روزگار اور خوراک کی فراہمی پر پڑ رہا ہے اور عالمی بینک رکن ممالک کے ساتھ فوری اقدامات کے لئے بات چیت کر رہا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر ورلڈ بینک پاسچل ڈونوہوز نے بتایا کہ عالمی بینک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ ممالک کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔